• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بارش کیا برسی، پینے کا پانی نایاب ہوگیا

Drinking Water Rare After Rain In Karachi
کراچی میں بارش کیا برسی، پینے کا پانی ہی نایاب ہوگیا ، باران رحمت برسا تو زمین پر بسنے والوں کا بجلی کا نظام جواب دے گیا، گھارو،پپری اور دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی معطلی کا خمیازہ شہریوں کو 7 کروڑ 40 لاکھ گیلن پانی کی کمی کی صورت میں بھگتا پڑا۔

کراچی میں بارش کیا ہوئی شہر کی بیشتر سڑکیں تالاب بن گئیں لیکن شہریوں کو پانی فراہم کرنے والی لائنیں پہلا چھینٹا پڑتے ہی خشک پڑ گئیں ، بارش ہوتے ہی گھارو، پیپری اوردھابیجی کے پمپنگ اسٹیشنز تاریکی میں ڈوب گئے جس سے کراچی کو پانی کی 7 کروڑ 40 لاکھ گیلن فراہمی معطل ہوگئی، جسے رات گئے بحال کردیا گیا۔

ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق گھارو اور دھابجی پمپنگ اسٹیشن پر رات 11 بجے اور پپری پمپنگ اسٹیشن پر رات 12 بج کر 45 منٹ پر بجلی بحال کی گئی، اب گھارو پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے جبکہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر پانی کی عدم فراہمی تاحال برقرارہے۔

کچھ علاقوں میں پانی کی فراہمی تو بحال ہوگئی لیکن اس دوران روزہ دارشہریوں کو خوب خمیازہ بھگتنا پڑاکئی علاقوں میں گھروں میں پانی تک ختم ہوگیا۔
تازہ ترین