• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بارش کے باعث بجلی کے 250 فیڈر ٹرپ کر گئے

Karachi 250 Power Feeder Tripping In Rain
کراچی میں دوسرے روز بھی بارش کےباعث بجلی کے250 سے زائدفیڈرز ٹرپ کرگئے جس وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ۔

بدھ کے روز ہونے والی بارش کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات و پریشانی کا سامنا ہے جب کہ فیڈرز ٹرپ کرنے سے مزید علاقے متاثر ہونے کا خدشہ بھی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے،بارش کے باعث 140 کے قریب فیڈرز ٹرپ ہوئے تھے جس میں سے 20 بحال کردیے گئے ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ باقی متاثرہ فیڈرز کو جلد بحال کردیا جائے گا،کے الیکٹرک کا عملہ 24 گھنٹے کی شفٹ میں کام کررہا ہے۔
تازہ ترین