• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Waseem Akhter Federal B Area Visit
متحدہ قومی موومنٹ کےنامزدمیئروسیم اخترکراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا کے دورے پر اچانک پہنچ گئے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کاکوئی پرسان حال نہیں،نالوں کی صفائی کےلیےبولتےرہےکوئی کام نہیں کیاگیا۔

نامزدمیئروسیم اختر نے مزید کہا کہ اب ٹی وی پردیکھاہےکہ فنڈزجاری کیےگئےہیں،جب بارش زیادہ ہوتی ہےتونالوں کی صفائی کاخیال آتا ہے۔

دوسری جانب فیڈرل بی ایریابلاک 2اور8میں کئی گھنٹےسےبجلی کی فراہمی معطل ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ پریشان ہیں۔
تازہ ترین