| |
Home Page
بدھ 03 ربیع الاوّل 1439ھ 22 نومبر 2017ء
June 29, 2016 | 09:58 pm

امجد صابری کے اہلخانہ ،عزیز و اقارب کے بیانات ریکارڈ

Amjad Sabris Family Relatives Statements Recorded

Amjad Sabris Family Relatives Statements Recorded
امجد صابری قتل کیس میں ان کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔تحقیقاتی حکام کے مطابق ابتدائی بیان میں اہلخانہ نے امجد صابری کو مبینہ دھمکیوں کا ذکر کیا تھا، تاہم گزشتہ روز کےبیان میں انہوں نے کسی دھمکی کا ذکر نہیں کیا۔

تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ امجدصابری کے مالی معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے، پولیس نےامجدصابری کےاثاثوں کی تفصیلات متعلقہ محکموں سےمانگ لیں،جبکہ ان کے منیجر سے عمرے سےواپسی پر تحقیقات کی جائے گی۔

تحقیقاتی حکام کا یہ بھی کہنا ہےکہ ایف آئی اے سے بھی امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات میں مدد طلب کر لی گئی ہے،ایف آئی اے سے امجد صابری کی ٹریول ہسٹری بھی طلب کرلی ہے۔