• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Husband Killed Wife Snake Bites In Lahore
قتل کی وارداتوں میں تیز دھار آلے اور آتشیں اسلحہ کا استعمال تو عام ہے، لیکن لاہورمیں خاوند نے سانپ سے ڈسوا کر بیوی کوقتل کر ڈالا، ایسی لرزہ خیز واردات لاہور میں پہلی بار منظر عام پر آئی ہے۔

لاہور کے علاقے چوہنگ کے عابد نے سانپ کے زہرسے بیوی کی زندگی کا چراغ گل کردیا، عابد کی شادی 8ماہ قبل نورین سے ہوئی تھی،میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

ملزم نے بیوی کو نشہ آورگولیاں دیں اوراس پر سانپ چھوڑ دیا جس کے ڈسنے سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

پولیس تفتیش کے مطابق ملزم نے سانپ ڈیڑھ ہزار روپے میں ایک سپیرے سے خریدا تھا،تفتیش کے دوران اس نے قتل کا اعتراف کر لیا ۔

پولیس نے ملزم عابد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے سانپ برآمد کرلیا اور مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا۔
تازہ ترین