• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
I Always Have Late In Work
ہمیشہ دیر کردیتا ہوں میں ہر کام کرنے میں، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا بھی کچھ یہی معاملہ ہے، جنہوں نے بارشوں سے نالے امڈنے کے بعد صفائی کے لیئے رقم جاری کردی ہے ۔

لگتا ہے کراچی والوں کی طرح سندھ کے سائیں کو بھی محکمہ موسمیات کی پیشگوئیوں پر کوئی اعتبار نہیں ہے ، معمول سے زیادہ مون سون بارشوں کے الرٹ آتے رہے ، میڈیانالوں کی صفائی کے لیئے شور مچاتا رہا ۔

مگر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے کان پر جوں تک نہ رینگی،سائیں نے جب تک بارش اپنی آنکھوں سے نہ دیکھ لی، رین ایمرجنسی سے متعلق اجلاس نہ بلایا۔

بارشیں شروع ہونے کے دوسرے دن اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نالوں کی صفائی کیلئے 14کروڑ روپے جاری کردیئے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ کو یڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بریفنگ دی ، قائم علی شاہ نے متعلقہ اداروں کو صورتحال پر نظر رکھنے اور نکاسی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
تازہ ترین