• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں باران رحمت کچھ علاقوں میں زحمت بن گئی

Rain Become Problem In Some Areas Karachi
کراچی میں ابرکرم برسا تو شہری خوشی سے جھوم اٹھے، ساتھ ہی گزشتہ روز ہونے والی بارش نے شہری انتظامیہ کی نااہلی کی قلعی بھی کھول ڈالی۔

کراچی میں تقریباً تین سال بعد ہونے والی بارش نے حکومتی کارکردگی کا بھانڈاپھوڑ دیا، گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں کے نکاسی آب کے اقدامات کئے جاتے رہے۔

پہاڑ گنج کی جانب سے آنے والے برساتی پانی نے تو کے ڈی اے چورنگی کے قریب سڑک کو تالاب بناڈالا اور یہ جگہ جگہ سے بیٹھ گئی۔

اس سڑک کو ایک خطیر رقم خرچ کرکے دوبارہ بنایا گیا تھا، سڑک پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، کے ایم سی حکام کے نکاسی آب کیلئے سڑ ک کو تقریباً چارگھنٹے تک بند رکھا، اس پر بھی حالات قابو میں نہ آئے تو فٹ پاتھ کو گئی جگہوں سے توڑ ڈالا۔

اسی علاقے میں دوسرا مسئلہ برساتی نالے ہیں، ضیاءالدین کے اسپتال کے قریب سے گزرنے والے نالے کا پانی گجر نالے میں گرتا ہے،لیکن یہ برساتی نالے بھی جہاں کچے سے بھر پڑے ہیں وہیں ان پر جا بجا تجاوزات بھی قائم ہیں۔

شہری حکومت کی جانب سے نالوں کی صفائی کیلئے ہرسال اربوں روپے مختص کیے جاتے ہیں،تاہم شہر میں ہونے والی پہلی ہی بارش انتظامیہ کے تمام تر دعوؤں کو اپنے ساتھ بہا کر لے گئی ہے۔
تازہ ترین