• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد میں پیشگوئی بھی غلط ثابت

Wrong Prediction Forecast In Islamabad
برسات کے موسم میں محکمہ موسمیات کی بدحواسیاں تھمنے کو نہیں آرہیں، کراچی کے بعد اسلام آباد میں بارش کی پیش گوئی بھی غلط ثابت ہوئی۔

پہلے کراچی میں بارش کی غلط پیش گوئی کی ،اب ایک اور پیش گوئی تھی آسلام اباد میں بارش ہونے کی مگر وہ بھی پٹ گئی،جی ہاں، محکمہ موسمیات غلط پیشگوئیوں کے سارے ریکارڈ توڑنے کے درپے ہے۔

بدھ کو بادل تو کیا برستے اسلام آباد میں سارا دن سورج آنکھیں دکھاتا رہا، جب پوچھا گیا کہ جناب! بارش برسنے کی پیشگوئی کا کیا ہوا،تو ایک اور پیش گوئی کر دی گئی کہ ’’اگلے دو روز بعد سندھ میں موسم صاف ہوگاتوبالائی علاقوں میں بارشیں ہوں گی جس میں اسلام آبادبھی شامل ہے ‘‘۔

بارش برسانے والا سسٹم موجود ہے کہ گزر گیا؟محکمہ موسمیات کو تو یہ بھی سمجھ نہیں آ رہی، کراچی میں خشک موسم کی پیش گوئی کیا کی کراچی پانی پانی ہو گیا، مگر پتہ نہیں کوئی شرم سے پانی پانی ہوا یا نہیں۔
تازہ ترین