• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہوریوں کو مل گیا شاپنگ کے دوران کھانے کا بہانہ!

Lahories Found An Excuse To Eat While Shopping
لاہوریئے کھابوں کے شوقین یونہی مشہورنہیں، عید شاپنگ کے دوران بھی اگرتھک جائیں، یاکچھ سمجھ نا آرہا ہوکہ کیا خریدیں اور کیا چھوڑیں، توبھی انہیں ایک بات ضرور یاد رہتی ہے اور وہ یہ کہ کچھ کھا پی لیا جائے۔

لاہوری ہوں اور کھابوں کے شوقین نا ہوں، یہ تو ممکن نہیں ،زندہ دل لاہوریئے عیدشاپنگ کوبھی فیسٹیول کی طرح مناتے ہیں، بازاروں اورمارکیٹوں میں جہاں لگا ہے خریداری کا رش، وہاں اگر لاہوریئے تھک جائیں تو انہیں یاد ستانےلگتی ہے، تکے، کبابوں، دہی بھلوں، گول گپوں اور پٹھوروں کی۔

عید شاپنگ کےدوران کھابوں اور مشروبات سے لطف اندوز ہونے والےلاہوری کہتےہیں کہ عیدشاپنگ بھی تو عیدفیسٹیول کا ہی حصہ ہے۔

لاہوری کہتے ہیں کہ خوشیوں کےرنگوں سےمزین عید کی تیاریاں بھی پھیکی انہیں بھلی نہیں لگتیں، مختلف کھابوں سےلطف اندوز ہو کر وہ عید شاپنگ کو بھی رنگین بنا لیتےہیں۔
تازہ ترین