• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے اہلکار 28 کلو سونا پار کرانے کے بجائے ہڑپ کرگیا

Fia Officials Consumed 28 Kg Of Gold Instead Crossings
پشاورکے باچا خان ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے اہلکار نے انوکھی واردات کی ہے، صراف سے 28کلو سونا پار کرانے کا وعدہ کیا اور خود ہڑپ کرگیا۔

ایف آئی اے اہلکار نے صراف سے 28 کلو سونا پار کرانے کے لیے لاکھوں روپے رشوت لی جس کے بعدسونا غائب کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سونا غیرملکی ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے دبئی بھجوانا تھا، مبینہ اسمگلر پر سونا غائب ہونے کا راز دبئی پہنچ کر کھلا،ہیڈ کانسٹیبل 2 دن سے غائب ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تازہ ترین