• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی پاکستانی فلم ’ایکٹر ان لا‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز

New Pakistani Movie Actor In Law First Tailor Release
کراچی میں نئی پاکستانی فلم ایکٹر ان لا کا پہلا ٹریلر دھوم دھام سے ریلیز کیا گیا۔ نامعلوم افراد کی کامیابی سے ابھرنے والی پروڈیوسر ہدایتکار ٹیم کی فلم کے میدان میں اس دوسری پیشکش کا نام ایکٹر ان لا ہے۔

فلم کے پہلے ٹریلر کا لانچ بڑی دھوم دھام سے مقامی ہوٹل ایک بڑی تقریب سے کیا گیا،میڈیا، شائقین، مداح اور شوبز کے نمایاں ستاروں کے ساتھ فلم کی ہیروئن مہوش حیات اور ہیرو فہد مصطفیٰ پریس اور میڈیا سے اپنی نئی فلم کے حوالے سے ملاقات اور بات کرتے نظر آئے۔

فلم ’ایکٹر ان لا‘ کی مرکزی کاسٹ میں مشہور زمانہ بھارتی اداکار اوم پوری بھی شامل ہیں، فلم رواں سال عید الاضحی کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین