• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Love Story On The Wedding Dress
یوں توہر دلہن کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا عروسی جوڑا مہنگا اور سب سے منفرد ہو لیکن بھارت میں ایک دلہن نے اپنی اس خواہش کو انوکھے انداز سے پورا کیا اور اپنے شادی کے جوڑے کو خود ڈیزائن کرتے ہوئے اس پر محبت کی داستا ن لکھ ڈالی۔

جی ہاں،بھارتی شہر ممبئی میں کریشا نامی دلہن نے اپنے محبت کی داستا ن عروسی جوڑے پر اس انداز سے تحریر کی کہ بظاہر وہ دیدہ زیب کڑھائی کی مانند نظر آئے لیکن اس خوبصورت ڈیزائن کو غورسے دیکھنے پر اس کی محبت کے آغاز سے لے کر شادی تک کے اہم مراحل بھی منقش دکھائی دیئے۔

کریشا نے اس دلچسپ عروسی لباس کو کئی دنوں کی محنت اور خصوصی توجہ کے ساتھ تیار کیا اور اپنی محبت بھری داستان کا بڑا حصہ اس پر نقش کیاجیسا کہ ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے لہنگے کے درمیان میں ایک ایسا پیٹرن بنایا جہاں دلہا اوردلہن کے نام لکھے گئے۔

اسی طرح لہنگے پر بنی ہوئی ہر کلی میں ایک فریم ہے اور ایسے ہر فریم کے اندر کوئی ایک ایسا واقعہ تصویری طور پر بیان کیا گیا ہے جو دلہا اور دلہن کی زندگیوں میں سنگِ میل کا درجہ رکھتا ہے۔

واضح رہے یہ لہنگا صرف شادی کی تقریب میں پہنا جانا تھا اس لئے دلہن نے اسے فریم کراکر محفوظ کرلیا ہے۔
تازہ ترین