• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بارش کے بعد کئی علاقوں میں بجلی غائب، شہری پریشان

Power Cuts In Karachi After Rainresidents Worry
کراچی میں بارش کے بعد بجلی کا بحران پیدا ہوگیا، شہر کے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہے جس کی وجہ سے شہری شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ صرف 40 فیڈرز متاثر ہیں جن پر کام جاری ہے ۔کئی گھنٹے گزرجانے کے باوجود شہر کی کئی سڑکوں پر اب بھی بارش کا پانی جمع ہے۔

کراچی میں باران رحمت سرکاری اداروں کی غفلت کی وجہ سے زحمت بن کر رہ گئی ۔ بیشتر علاقوں میں نکاسی آب نہ ہونے سے گزر گاہوں پر مسافر پریشان ہیں تو دوسری جانب بجلی بندش لوگوں کا امتحان لے رہی ہے ۔

منگل کی شام شروع ہونے والی بارش کے بعد گرمی اور حبس کے ستائے شہریوں نے تو سکھ کا سانس لیا لیکن سرکاری اداروں کی غفلت نے انہیں پریشان کرکے رکھ دیا ہے ،ابر رحمت کو زحمت بنادیا گیا ۔

بارش کے بعد سے کراچی کےمختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل گئی اور شہری شدید پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں ۔ گلشن اقبال، ملیر،ایف بی ایریا، سرسید ٹاؤن نارتھ کراچی، طارق روڈاورڈیفنس کےکچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے ۔ شاہ فیصل کالونی نمبر5اور شاہ فیصل کالونی شمع سینٹرمیں بھی گزشتہ روزسےبجلی غائب ہے۔

علاوہ ازیں ہل پارک،سندھی مسلم سوسائٹی اورپٹیل پاڑامیں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔گلستان جوہر بلاک 12 میں بھی بجلی کی طویل بندش سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
تازہ ترین