• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری میں رینجرزکی کارروائی،3ملزمان ہلاک،اسلحہ برآمد

Rangers Operation In Lyari 3 Suspects Killed Arms Recover
کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاعات پر رینجرز نے لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا، اسی دوران اندر موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

رینجرز کی جوابی فائرنگ سے 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ جن کے قبضے سے اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گرد دھماکہ خیز ڈیوائس بنارہے تھے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت خان درویش، ارشد خان اور حبیب اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔
تازہ ترین