کراچی میں بارش ہو گئی تاہم اب تک نالوں کی صفائی نہ ہو سکی جس کی وجہ سے مختلف مقامات پر پانی کھڑا ہوا ہے۔
سعدی ٹاؤن سےمتصل سعدی گارڈن نالہ جگہ جگہ سے بندہے اور نالا بھر گیا ہے۔ نالے کی صفائی نہ ہو سکی جس کے باعث نالے کا پانی باہر نکل کر آبادی کی جانب بڑھنے لگا ہے۔
اس صورت حال میں سعدی گارڈن کے ڈوبنے کا خدشہ ہے جس کے باعث اہل علاقہ سخت خوف زدہ اور خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔
تمام صورتحال میں انتظامیہ غائب ہے ،کوئی بتانے والا نہیں ہے کہ پانی کہاں سے آ رہاہے ؟
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بارش کاپانی تھدوڈیم بھرجا نے کی وجہ سے نالے میں آرہا ہے