• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Economic Corridor Is A Great Gift Cm Shebbaz Sharif
پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کاکہناہے کہ پاک چائنا اکنامک کوریڈور پاکستان کے لئے عظیم تحفہ ہے۔چین کے صدرنے ون بیلٹ، ون روڈ کا نظریہ دے کر ایک نئی سمت مقرر کی ہے۔

لاہور میں چینی صحافیوں کےایک وفد نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف سےملاقات کی، ملاقات میں چینی قونصل جنرل اورلیگی رہنما بھی موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کااس موقع پر کہنا تھا کہ عظیم قیادت کےباعث چین نے انتہائی تیز رفتاری سے ترقی کی منازل طے کیں، آج دنیا چین کے بغیر نہیں رہ سکتی۔

شہباز شریف نےکہاکہ سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی تاریخ کا دھارا بدل دے گا، اس منصوبے کے لئے چین نے دوسری قسط بھی جاری کر دی ہے۔

چینی قونصل جنرل نے شہبازشریف کی قائدانہ صلاحیتوں اور پنجاب کی ترقی کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا ۔
تازہ ترین