• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی سرفرشارک حملے کے ایک سال بعد پھر عزم

Champion Surfer Mick Fanning To Return To The Scene Of Shark Attack
سمندر میں خطرناک شارک سے دو دو ہاتھ کرنا یقیناًکسی انسان کے بس کی بات نہیں صرف قسمت کے ہی سہارے جان بچنی ممکن ہو سکتی ہے ورنہ شارک کا نوالہ بنتے دیر نہ لگے۔

گزشتہ سال آسٹریلیا کا 35سالہ آسٹریلوی سرفر میک فیننگ اس وقت شارک کے حملے کا نشانہ بن گیا جب وہسرفنگ لیگ کے عالمی مقابلوں میں حصہ لینے کی تیاری کر رہا تھا۔

میک فیننگ اچانک حملے سے حواس باختہ ہو کر ادھر اُدھر دیکھنے لگے تاہم 12سے 15فٹ کی گریٹ وائٹ شارک اس حملے میں اپنے ساتھ سرفنگ بورڈ تو لے گئی لیکن فیننگ کی جان بچ گئی جنہیں فوری طور پر ریسکیو ٹیم نے سمندر سے نکال لیا۔

اس حملے کے بعد میک فیننگ نے ایک انٹر ویو کے دوران کہا کہ انہوں نے بہت قریب سے موت کو دیکھا تھالیکن ایک بار پھر سے وہ اپنی تمام ہمت و حوصلہ بحال کے کے اگلے مہینے ہونیوالے ساؤتھ افریقہ میں ہونیوالے سرفنگ کے مقابلوں میں شریک ہونگے۔

واضح رہے کہ میک فیننگ تین بارعالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں جبکہ لائیو نشریات کے دوران شارک کے اس خطرناک اور جان لیوا حملے کے مناظر آج بھی دیکھنے والوں کے اوسان خطا کر دیتے ہیں۔
تازہ ترین