• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
I Do Not Want To Be A Villain Salman
بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والے بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ مجھے منفی کردار پسند نہیں اور میں اپنے مداحوں کو اپنی اداکاری سےمحظوظ کرنا چاہتا ہوں۔

اپنے فلمی کیریئرمیں ولن کے کردار سے دور رہنے والے سلمان خان کا ایک انٹریو میں کہنا تھا کہ اسکرین پر اچھے کردار ادا کرنا میرے لئے زیادہ اہم ہے کیونکہ نوجوان مداح ہمیں اپنا آئیڈیل سمجھتے ہیں۔

اگر بات کی جائے بالی ووڈ کے دیگر خانز یعنی شاہ رخ خان اور عامر خان کی توکنگ خان فلم’ڈان‘جبکہ مسٹر پرفیکشنسٹ ’دھوم تھری‘میں منفی کردار میں جلوہ گر ہو چکے ہیں۔

واضح رہے سلمان خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم 'سلطان 'کی تیاری میں مصروف ہیں جو رواں سال 6جولائی کو عید کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین