• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینی میٹڈمیوزیکل کامیڈی فلم’ٹرولز‘کا ٹریلر

Animated 3d Film Trolls Trailer Released
موسیقی کے شوقین ننھے اینی میٹڈ کرداروں پر مبنی نئی ہالی وڈ تھری ڈی میوزیکل کامیڈی فلم’ٹرولز‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارمائیک مشیل اور والٹ ڈورہم کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ڈریم ورکس اینی میشن کے مشہور کردار ٹرول ڈول کے ایسے انوکھے اور دلچسپ راک اسٹارز کی محنت کی عکاسی کرتی ہے جواپنے منفرد انداز سے دیکھنے والوں کے ہر دلعزیز بن جاتے ہیں ۔

120ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی اس فلم کو جینا شے نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس فلم کے مختلف کرداروں کیلئے جسٹن ٹِمبر لیک ، اینا کینڈرک، گیون اسٹیفنی، جیمز کورڈن ، کنال نیئر اور رون فنچزنے اپنی آوازوں میں ڈائیلاگ اور گانے ریکارڈ کروائے ہیں۔

ڈریم ورکس اینی میشن کی کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپورفلم 4نومبرکو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔
تازہ ترین