• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کا احتجاج

Faisalabad Citizens Protest Against Loadshedding
فیصل آباد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پنکھے اور برقی آلات سڑک پر رکھ کر کچھ دیر کےلئے ٹریفک معطل کر دی ۔

فیصل آباد کے علاقہ غلام محمد آباد میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف اہل علاقہ احتجاجا گھروں سے باہر نکل آئے اور آدم چوک میں ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی ۔ مظاہرین نے پنکھے ، ٹی وی اور دیگر برقی آلات بھی گھروں سے لا کر سڑک پر رکھ دیئے۔

مظاہرین نے فیسکو اور ارکان اسمبلی کے خلاف نعرے بازی کی ۔ان کا کہنا تھا کہ علاقہ میں دو روز سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہےجس سے معمولات زندگی متاثر ہیں۔

بجلی کے بار بار آنے جانے اور کم وولٹیج سے برقی آلات بھی جل چکے ہیں۔ ایک گھنٹہ تک احتجاج کے بعد مظاہرین پولیس سے مذاکرات کے بعد منتشر ہو گئے ۔
تازہ ترین