• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Coach Mickey Arthur Is Best Amir
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ کوچ مکی آرتھر کے ساتھ پہلے بھی کھیل چکے ہیں وہ کھلاڑیوں میں گھل مل جاتے ہیں جس سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔انگلینڈ ٹور کے لئے لگائے جانے والے کیمپ سے بہت فائدہ ہوا،کھلاڑیوں کا فٹنس لیول بڑھے گا اور انجریز کم ہوں گی ۔

ایک انٹرویو میں فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے موجودہ کوچ مکی آرتھر بہترین ہیں، کھلاڑی کھل کر سیکھتے ہیں ۔انگلینڈ کی کنڈیشنز بہترین ہیں ،سب ہی کھلاڑی فوکسڈ ہیں،امید ہیں اچھی پرفارمنس ہوگی ۔

محمد عامر نے تیاریوں کے لئے لگائے گئے ٹریننگ کیمپ کے متعلق کہا کہ پہلی دفعہ ایسا ٹریننگ سیشن دیکھنے میں آیا ،بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

جس طرح کا ورک آؤٹ کروایا گیا ،اس سے فٹنس لیول بڑھے اور کھلاڑیوں کی انجری میں کمی ہوگی ،فٹنس چیک کرنے کےلئے ہر دو ہفتے بعد فٹنس ٹیسٹ ایک اچھا فیصلہ ہے۔
تازہ ترین