جرمنی میں ایک شامی تارکین وطن کی گھر بیٹھے بیٹھے لاٹری لگ گئی۔ الماری کی صفائی کے دوران ایک لاکھ 50 ہزار کے برابر کی رقم نکل آئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں ایک کروڑ 74 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔
25 سالہ شامی پناہ گزین کو پرانی الماری کی صفائی کے دوران اس میں ایک خفیہ خانہ ملاجس میں اسے ایک لاکھ یورو کی مالیت کی سیونگ بکس اور 50 ہزار یورو کی نقدی ملی ۔
شامی پناہ گزین نے یہ پیسے رکھنے کی بجائے فوری پولیس کو اطلاع دی25 سالہ شخص کو کہنا ہے کہ وہ مسلمان ہے ،کسی اور کے پیسے اس طرح نہیں رکھ سکتا۔پولیس نے اس معاملے پر تفتیش شروع کردی ہے۔