• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشتاق رئیسانی کیس،ا ملزمان کے ریمانڈ میں پھر توسیع

Raisani Corruption Case Extend Again In Accused Remand
احتساب عدالت کوئٹہ نے مشتاق رئیسانی کیس میں گرفتار ملزمان کنٹریکٹر سہیل مجید اور ایکسئن طارق علی کو مزید چودہ چودہ روز ہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے جبکہ اکاؤنٹینٹ ندیم اقبال کی جیل وارڈ منتقلی سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

بلوچستان میں میگا کرپشن کیس میں گرفتار ملزمان کنٹریکٹر سہیل مجید اور ایکسئن طارق علی کو ریمانڈکی تکمیل پر آج احتساب عدالت کوئٹہ میں پیش کئے گئے ۔ نیب کی درخواست پر احتساب عدالت نے دونوں ملزموں کو مزید چودہ،چودہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا۔

ملزم سہیل مجید اور طارق علی کو پانچویں بار ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا گیا ہے، دونوں ملزمان کو 13 جولائی کو دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کئے جائیں گے جبکہ کیس میں گرفتار ملزم اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسر خالق آباد ندیم اقبال کی جیل وارڈ منتقل کرنے سے متعلق درخواست عدالت نے محفوظ کرلیا ہے۔

درخواست سے متعلق کیس کی سماعت 4 جولائی تک کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے، تینوں ملزمان پر میگا کرپشن کیس میں سہولت کار کے الزامات ہیں۔
تازہ ترین