افغانستان میں پولیس کیڈٹس کی بسوں پر خودکش حملے میں 37 اہلکار ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔دارالحکومت کابل کے نزدیک دو خودکش دھماکوں میں زیر تربیت پولیس اہلکاروں کی بسوں کو نشانہ بنایا گیا۔
افغان حکام کے مطابق کابل کے کمپنی ایریا قلعہ حیدر خان ولیج میںبسوں کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ گریجویشن تقریب سے اہلکاروں کو لے کر کابل واپس آرہی تھیں۔
پہلے خودکش بمبار نے دو بسوں کو نشانہ بنایا اور دوسرے خودکش بمبار نے بسوں میں سے مدد کے لیے بھاگنے والوں اور تیسری بس کو نشانہ بنایا، حملوں کے فوراً بعد طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی۔