• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی حملوں کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے،دفتر خارجہ

Mumbai Attack Will Reached At Logical Conclusion
دفترخارجہ نےکہاہےکہ مسلح افواج جمہوری عمل کی حامی ہے، سول اور ملٹری قیادت میں ہم آہنگی ہے۔ممبئی حملوں کی تحقیقات کو جلد منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ پاک امریکہ تعلقات کو صرف ایف سولہ کے تناظر میں ہی نہیں دیکھا جانا چاہیے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام کو اپنی افواج پر فخر ہے۔پاک بھارت مسائل کا حل مذاکرات میں ہے۔ممبئی حملوں کی تحقیقات کو جلد منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں، مزید ثبوت درکار ہیں۔سیکرٹری خارجہ نے بھارتی ہم منصب کو مزید ثبوت فراہم کرنے کے لیے خط لکھا ہے لیکن فی الحال کوئی جواب نہیں ملا ۔

اسلام آبادمیں ہفتہ وارنیوزبریفننگ میں ترجما ن دفترخارجہ نےکہا ایف سولہ طیاروں کی فراہمی پر امریکا سے ابتدائی منظوری دے دی تھی تاہم فنانسنگ کے معاملہ پر مسائل تھے۔

ایف سولہ کے حصول سے پاکستان کی ہدف وار بہترین نشانہ لگانے کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔ پاک امریکہ تعلقات کو صرف ایف سولہ کے تناظر میں ہی نہیں دیکھا جانا چاہیے۔امریکی سینیٹر جان مکین جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کامیاب خارجہ پالیسی کی نشان دہی ہے۔ نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی کوشش جاری رکھیں گے۔ ترکی میں ہونے والے حملے میں جانی نقصان پر نہایت افسوس ہے۔

افغان مہاجرین کی باضابطہ واپسی چاہتے ہیں ۔ افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی مدت 31 دسمبر تک بڑھا دی ہے۔
تازہ ترین