• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Case Registered Of Nadeem Jaffery About Snatch And Looting
کراچی میں ٹی وی آرٹسٹ اور گلوگار ندیم جعفری کے ساتھ لوٹ مار کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں در ج کرلیا گیا۔ ٹی وی آرٹسٹ اور گلوگار ندیم جعفری پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ معمہ بن گیا ہے،موقع سے نہ تو ڈاکوؤں کی اور نہ ہی ندیم جعفری کے ساتھی کی فائرنگ کا کوئی ثبوت ملا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ندیم جعفری صبح 6 بجے گلشن اقبال بلاک 3 میں گھر کے باہر بیٹھے تھے، اس دوران ملزمان ان سے موبائل فون چھین کر فرارہوگئے۔

ندیم جعفری کے مطابق ملزمان نے ان سے موبائل فون اور ان کے دوست سے 13 ہزار روپے چھینے۔ واردات کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں ندیم جعفری کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین