• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان عوامی تحریک کی الیکشن کمیشن میں درخواست

Pakistgan Awami Tehreek Submit Application In Election Commission
پاکستان عوامی تحریک نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکر دی کہ ' وزیر اعظم نواز شریف نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے ظاہر نہیں کئے، انہیں نا اہل قرار دیا جائے۔

پاکستان عوامی تحریک نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی نا اہلی کے لئے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے جان بوجھ کر اپنے بچوں کے اثاثہ جات کا ذکر ٹیکس ریٹرنز میں کیا نہ ہی کاغذات نامزدگی میں،اثاثہ جات بیرون ملک یا اندرون ملک چھپانا ریاست سے غداری ہے،وزیر اعظم کی ریاست اور آئین سے وفاداری مشکوک ہو چکی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14 افراد کو قتل کرنےوالا 100 سے زائد افراد کو زخمی کرنے والا شخص دہشت گردی میں ملوث ہے، اس کا وزیر اعظم بننے کا کوئی حق ہے، نہ اخلاقی جواز۔

عوامی تحریک کی درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثوں کا ذکر تک نہیں کیا، وزیراعظم اب صادق اور امین نہیں رہے، وزیراعظم نے اپنے ٹیکس ریٹرن میں بھی ان اثاثوں کا ذکر نہیں کیا۔

پاکستان عوامی تحریک کے لائرز ونگ کے رہنما اشتیاق چوہدری نےکہا ہے کہ وزیر اعظم کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد ہی مستعفی ہو جانا چاہیے تھا، یہ پٹیشن الیکشن کمیشن کا امتحان ہے۔
تازہ ترین