• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائیگرشروف اور جیکولین کی فلم ’فلائنگ جٹ‘ کا ٹیزر جاری

Tiger Shroff Jacqueline Flim Flying Jet Teaser Released
اب کرش کے بعد بالی ووڈ کا ایک اور سپر ہیرو لوگوں کی مدد کے لئے اپنے تب من کی بازی لگانے کے لئے جلد ہی آرہا ہے۔جی ہاں، بالی ووڈ کے معروف اداکار ٹائیگر شروف اور جیکولین فرننڈس کی ایکشن سے بھرپور نئی فلم’فلائنگ جٹ‘کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

ریمو ڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سپر ہیرو کے گرد گھومتی ہے، جو انسانیت کی خدمت اور برائی سے لڑنے کیلئے اپنے تن من کی بازی لگادیتا ہے۔

اس فلم میں جہاں ٹائیگر شروف اور جیکولین مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے، وہیں سابق آسٹریلوی ریسلر ناتھن جونزبھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں کے کے میمن،امریتا سنگھ اور شردھا کپور بھی شامل ہیں۔واضح رہے یہ فلم رواں سال 25اگست کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
تازہ ترین