• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس میں دہشت گرد بھرتی کئے جارہے ہیں،طاہر القادری

Terrorists Being Recruited In Punjab Police Tahirul Qadri
پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ حکمران پنجاب پولیس میں نہ صرف دہشت گرد بھرتی کر رہے ہیں بلکہ بھارت میں پولیس افسران اور دہشت گردوں کو تربیت بھی دلوا رہے ہیں، جو غداری کے مترادف ہے ۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی طرف سے دیئے گئے استقبالیے سے خطاب میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھاکہ شعبہ صحت ،تعلیم، انجینئرنگ اور پنجاب کے کسی اور محکمہ سے کسی کو علاج کے لئے بھارت نہیں بھیجا جاتا تو صرف پولیس کو ہی کیوں بھارت بھیجا جا رہا ہے، اہلکاروں بھارت بھیجنا غداری کے زمرے میں آتاہے آرٹیکل6 کے تحت کارروائی کی جائے ۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ حکمرانوں کا وقت تمام ہو گیا ہےنہیں معلوم انہیں بستر لپیٹنے کا وقت بھی ملے گا یا نہیں ،سانحہ ماڈل ٹاون کے شہدا کے لواحقین کو مال و دولت اور خوف نہیں ڈرا سکاچودہ لاشیں گرائی ہیں ،14 افراد کا قصاص دینا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کے اگلے مرحلے کا اعلان رواں ماہ کے آخرمیں کیا جائے گا، 31جولائی کو قومی مشاورتی کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

استقبالیہ سے شیخ رشید احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں گینگ آف فائیو اور ان کے23 بچے شدید بدعنوانی کر رہے ہیں پانامہ لیکس والوں اور لٹیروں کا تعاقب جاری رہے گا۔
تازہ ترین