• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال بہت سی بیماریاں پیدا کر سکتا ہے،تحقیق

Internet Causes Many Disease Research
اٹلی میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جتنا زیادہ وقت ا نٹرنیٹ استعمال کیا جاتا ہے اتنا ہی نزلہ، زکام یا فلو کا خطرہ بڑھتا چلا جاتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہےکہ جو لوگ انٹرنیٹ پر کئی، کئی گھنٹے گزارتے ہیں ان میں فلو کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ علامات اس وقت اثرانداز ہوتی ہے جب انٹرنیٹ صارف ویب سائٹس بند کرنے کے بعد تناؤ کا شکار ہوتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بہت زیادہ استعمال کرنے والے افراد میں ڈپریشن، نیند کی کمی، تنہائی جیسے عناصر بھی پائے جاتے ہیں جو صحت پر منفی انداز سے اثرانداز ہوتے ہیں۔
تازہ ترین