• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ میں غزلوں کا شہزادہ ۔۔۔ موسیقار مدہن موہن

King Of Ghazal Madan Mohn
بالی ووڈ میں غزلوں کا شہزادہ کہلانے والے موسیقار مدہن موہن کو بچھڑے 41 برس بیت گئے۔اپنے 25 سالہ فنی کیرئیر میں مدن موہن نے دلوں کو چھونے والی لازوال دھنیں تخلیق کیں۔

آل انڈیا ریڈیو سے فنی کیرئیر کا آغاز کرنے والے مدن موہن نے 1950ء میں فلم ’آنکھیں ‘کا میوزک دے کر بالی وڈ میں کامیاب قدم رکھا۔اس کے بعد مدن موہن کا دیا ہوا میوزک ہر فلم کی کامیابی کی ضمانت بن گیا۔

مدن موہن 14 جولائی 1975ء کو 51 برس کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ اس عظیم موسیقار نے غزل کی دنیا میں جو موسیقی متعارف کرائی وہ ان سے پہلے شائقین کو سننے کو نہیں ملی۔

موسیقار مدن موہن نے وفات کے وقت کئی ایسی دھنیں چھوڑیں جنہیں بعد میں ان کے بیٹے سنجیو کوہلی نے البم کی شکل دی۔
تازہ ترین