• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، حبس اور گرمی کم ہو گئی

Rain In Different Areas Of Lahore Stuff And Hot Lower
لاہور کے مختلف علاقوں میں سہ پہر کو کہیں ہلکی اورکہیں موسلادھار بارش ہوئی۔بارش سے حبس اور گرمی کی شدت قدرے کم ہوگئی۔ بارش نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئیوں کا بھرم رکھ لیا۔

محکمہ موسمیات روزانہ شام یا رات کو لاہورمیں تیزہواؤں کےساتھ بارش کی نوید سنا رہا تھا لیکن کل تک نہ بارش ہوئی اورنہ تیز ہوا چلی تاہم آج سہ پہر مختلف علاقوں میں تیز بارش نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئیوں کا بھر م رکھ لیا۔

ڈیوس روڈ، میو گارڈن، ائرپورٹ، گڑھی شاہو، انارکلی، گوالمنڈی، لکشمی چوک اور ریلوے اسٹیشن کے علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ جوہرٹاؤن، ٹھوکر، ماڈل ٹاؤن، مال روڈ اور اچھرہ میں بھی اچانک ہونے والی تیز بارش نے شہریوں کو حیران کردیا۔

بارش سےحبس اورگرمی کی شدت کسی حد تک کم ہوگئی۔ بارش سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اوردرختوں کے پتے دُھل دُھل گئے، واسا انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی،نشیبی علاقوں میں جمع پانی نکالنے کیلئے عملہ موقع پر پہنچ گیا۔
تازہ ترین