• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیاء پیسفک کے ٹیلی کام ریگولیٹرز کی2 روزہ کانفرنس

2 Day Conference Of Asia Pacific Telecom Regulator
انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے سیکریٹری جنرل یو ہاؤلن زاؤنے کہا ہے کہ بینکوں اور کمرشل اداروں کے عملے کو آئی ٹی کی تر بیت دے کر عوام کو بہتر سہولتیں میسر کی جا سکتی ہیں، گلوبل ویلیج کا خواب انٹرنیٹ اصلاحات سے ہی حقیقت کا روپ دھار سکتا ہے۔

صارفین کا وقت بچانا ہے اور سفر کی تکلیف سے بھی تو انٹرنیٹ کی جدید سہولتوں کا لوگوں کوفائدہ پہنچانا ہو گا،یہ آئی ٹی و ٹیلی کام کے شعبے میں جدید اصلاحات سے ممکن ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار کیا سیکریٹری جزل آئی ٹی یو ہاؤلن زاؤ نے اسلام آباد میں ایشیاء پیسفک کے ٹیلی کام ریگولیٹرز کی2 روزہ کانفرنس سے خطاب میں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی ٹی و ٹیلی کام کی سہولتیں دور دراز علاقوں تک پہنچانے کے حوالے سے بہتر پیشرفت کر رہا ہے، ہمیں مزید متحرک ہونے کی ضرورت ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی بہت وسیع شعبہ ہے، اس میں جدت سے عوام کو بہت سہولت ہو سکتی ہے۔

وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمان نے کانفرنس کو بتایا کہ پاکستان کے طول و عرض میں آئی ٹی و ٹیلی کام کی جدید سہولتیں پہنچانے کا کام تیزی سے جاری ہے،آج ہم تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں روزانہ کی بنیاد پر موبائل اور آئی ٹی کی سہولتوں سے مستفید ہونے والوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے ۔

ایشیاء پیسفک کے ٹیلی کام ریگولیٹرز کی کانفرنس پہلی بار اسلام آباد میں ہو رہی ہے، ماہرین کہتے ہیں کہ اس سے خطے میں آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کے نت نئے مسائل اور مشکلات کے حل میں مدد ملے گی۔
تازہ ترین