انڈیانا کے گورنر مائیک پینس نے ری پبلیکن پارٹی کی طرف سے نائب صدر کے عہدہ کے لئے بطور امیدوار نامزدگی کو باضابطہ طور پر قبول کرلیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بات کا اعلان انہوں نے ریاست اوہائیو کے شہر کلیولینڈ میں جاری ریپبلیکن قومی کنونشن کے دوران کیا۔انہوں نے مندوبین کی جانب سے حمایت کرنے پر ان کے اعتمادکا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک اچھے انسان ہیں اور نئی قیادت میں امریکا اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا۔