• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیٹکل ڈرامہ فلم’اسنوڈن‘کا نیا ٹریلر جاری

News Trailer Of Political Drama Film Snowden
انتہائی خفیہ دستاویزات پریس اور میڈیا تک پہنچانے والے سی آئی اے اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کی زندگی پر مبنی نئی بائیوگرافیکل پولیٹیکل ڈرامہ فلم’سنوڈن‘کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ہدایتکاراولیور اسٹون کی یہ فلم برطانوی جرنلسٹ ورائٹر کے ناول سے ماخوذ ہے جس میں2013میں منظرِ عام پر آنیوالے سی آئی اے کے کمپیوٹر پروفیشنل کی ہزاروں کی تعداد میں کلاسیفائیڈ ڈاکیومنٹس اور فائلز میڈیا میں لِیک کرنے کے ایسے واقعے کی منظر کشی کی گئی ہے جس نے تہلکہ برپا کر دیاتھا۔

موٹز بورمین،فرنانڈو سوئی اورفلپ ڈئل کی مشترکہ پروڈیو س کردہ اس فلم میں نکولس کیج، جوزف گورڈن لیون اور شائلین ووڈلی سمیت میلیسا لیو،ٹام وِلکن سن اورزیچرے کوئنٹو اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

سنسنی خیز واقعات اورپولیٹیکل ڈرامے سے بھرپور اس بائیوگرافیکل فلم کو رواں سال 25دسمبر کو سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔
تازہ ترین