• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید شیخ کی بیٹی مومل نے بھی بالی ووڈ میں انٹری دیدی

Javed Sheikh Daughter Momal In Bollywood Movie
کئی پاکستانی اداکاروں کی بالی ووڈ میں انٹری کے بعد اب اداکار جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ نے بھی بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے شروع کردئیے ہیں۔

مومل شیخ کی رومانس اور مزاح سے بھرپور بالی ووڈ فلم’ہپی بھاگ جائے گی‘کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

مدثر عزیز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنی شادی سے ایک رات قبل گھر سے بھاگ جاتی ہیں اور بھاگنے کے بعد غلطی سے پاکستان پہنچ جاتی ہے جس کے بعد اس کی ملاقات ایک لڑکے سے ہوتی ہے جو اسے واپس ہندوستان جانے میں اس کی مدد کرتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں مومل شیخ کے علاوہ ابھے دیول، جمی شیر گل،پیوش مشرا،ڈیانا پینٹی اور علی فضل اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

مزاح سے بھرپور فلم رواں سال 19اگست کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
تازہ ترین