• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی بے خبری، نااہلی کے باوجود شرمیلا کو سرکاری مراعات

Nab Sleeps 15 Years Sharmila Enjoying Government Projects
2001 ءمیں ہی شرمیلا فاروقی کسی بھی سرکاری عہدے کے لیے نااہل قرار دے دی گئی تھیں ، تاہم 15سال نیب سوتا رہا، شرمیلا فاروقی سرکاری منصوبوں کے مزے لوٹتی رہیں ۔

نیب عدالت نے 2 نومبر 2001ءکو فاروقی فیملی کی پلی بارگین پر فیصلہ سنایا تھا ،فاروقی فیملی نے پلی بارگین کرتے ہوئے کروڑوں روپے اور پلاٹ واپس کیے تھے ۔

2001ء میں واپس کیے گئے سیونگ سرٹیفکیٹس کی مالیت 25 کروڑ سے زائد تھی ،فاروقی فیملی نے کروڑوں کی مالیت کے 2پلاٹ، قیمتی زیورات اور گھڑیاں بھی جمع کرائی تھیں ،شرمیلا فاروقی 2008ء سے وزیراعلیٰ سندھ کی صوبائی مشیر ہیں۔
تازہ ترین