• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاون ،غذائی اشیا کی قلت

Complete Shutterdown In Occupied Kashmir
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی سفاکی کے خلاف آج مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی جارہی ہے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں پندرہ روز سے کرفیو نافذ کررکھا ہے جس کی وجہ سے غذائی اشیاکی قلت سنگین ترہوتی جارہی ہے۔

برہان وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد مقبوضہ کشمیر میں حالات کشیدہ ہیں، احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع پلوامہ میں نماز جمعہ کے بعد احتجاج کے دوران قابض بھارتی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک نوجوان مشتاق احمد بھٹ شہید ہوگیا۔

دیگر علاقوں میں فائرنگ سے درجنوں مظاہرین زخمی بھی ہوئے، ان میں سے 3کی حالت تشویش ناک ہے۔

حریت کانفرنس کی اپیل پر آج بھی مقبوضہ وادی میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ اتوار اور پیر کو بھی ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے۔
تازہ ترین