• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کازکی اخلاقی اورسفارتی حمایت کی پالیسی پرقائم ہیں،ملیحہ لودھی

Dilplomatic Provide Moral Support Policy Dr Maliha Lodhi
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ معصوم کشمیریوں کےماورائےعدالت قتل کی آزادانہ تحقیقات ضروری ہے ۔پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا ۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی سےکشمیری وفدنے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سے متعلق گفتگو کی۔

اس موقع پر ملیحہ لودھی نے کہا کہ برہان وانی اوردیگرمعصوم کشمیریوں کےماورائےعدالت قتل کی آزادانہ تحقیقات ضروری ہے۔مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال کواقوام متحدہ میں متعدد فورمزپراٹھایاہے اور پاکستان کشمیرکازکی اخلاقی اورسفارتی حمایت کی پالیسی پرقائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق سےمتعلق مباحثےمیں بھی مقبوضہ کشمیرکامسئلہ اٹھایا اور بھارتی مظالم کاشکارکشمیریوں کی حالت زارپرعالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی قیادت اور سلامتی کونسل کےصدرسےملاقات میں بھی مسئلہ اٹھایاگیا ہے۔
تازہ ترین