• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی کی 14سالہ لڑکی کا گاناسوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

14 Years Old Girl Song Viral On Social Media
دنیا میں بدلتے حالات کے موضوع پربنایا گیا چودہ سالہ لڑکی کا گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی سے تعلق رکھنے والی اس باصلاحیت لڑکی نے اس گانے کو لکھا بھی خود،کمپوز بھی خود اور گایا بھی خود ہے۔ سیا ارورا نامی اس لڑکی نے اپناسنگل ڈیبیو گانا’سلو ڈاؤن ورلڈ‘گزشتہ دنوں جاری کیا تو اس گانے کی خوب دھوم مچ گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شائقین کی توجہ کا مرکز بھی بن گیا۔

اس موقع پر سیا ارورا کا کہنا ہے کہ دنیا کے حالات کے متعلق اپنی عمر کے لوگوں کے خیالات سے آگاہ کرنا چاہتی ہوں۔اس گانے کی موسیقی اور اس کی ویڈیو اتنی خوبصورت ہے کہ دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیتی ہے۔

واضح رہے دنیا کے مختلف رنگوں اور تباہی کے بعد کے حالات پر مبنی اس گانے کو صرف فیس بک پر ہی پچپن ہزار افراد دیکھ چکے ہیں۔
تازہ ترین