• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے منظور

Anis Qaim Khani Bail Application Approved
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے منظورکرلی ۔ عدالت نے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اور سرکاری وکیل کو 27 جولائی کے لیے نوٹس جاری کردئیے۔

سماعت پر ان کے وکلا اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنما ڈاکٹر صغیر بھی عدالت میں موجود تھے۔

دوران سماعت انیس قائم خانی کے وکیل نے کہا کہ دہشت گردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کا مقدمہ جب درج ہوا، اس وقت ان کے مؤکل پاکستان میں موجود نہیں تھے۔انیس قائم خانی سیاست دان ہیں،جیلیں کاٹی ہیں ان پر یہ الزام جھوٹاہے، ضمانت حاصل کرنا آئینی حق ہے۔

جس پر جج نے کہا کہ عدالت نے میرٹ پر فیصلہ دیا ہےضمانت دینا اپیلیٹ کورٹ کو طے کرنا ہے۔

دوسری طرف رینجرز کے وکیل شیخ ساجد محبوب نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت سننے کی مجاز ہے۔ملزم کی درخواست ضمانت سننا اور فیصلہ دینا انسداد دہشت گردی کی عدالت کااختیار ہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اور سرکاری وکیل کو 27 جولائی کیلئے نوٹس جاری کردئیےاورسرکاری وکیل کو درخواست ضمانت کی نقول فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
تازہ ترین