• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک کپ کافی کی قیمت840، دو بیڈ روم کا کرایہ7لاکھ۔۔۔شہر؟

One Cup Coffee Price 840 Two Bedrooms Rent 7 Million
رفیق مانگٹ.....رہائش کے لحاظ سے دنیا کے مہنگے ترین شہروں کی 2016کی فہرست کے مطابق دنیا کا مہنگا ترین شہر ہانگ کانگ اور سستا ترین شہر نیمبیا کا وندھویک ہے۔رہائش کے لحاظ سے سستے ترین شہروں میں کراچی ساتویں نمبر ہے۔

امریکی تھنک ٹینک Mercer Mobility کے مطابق دنیا کے209شہروں میںرہائش ،کھانے پینے کی اشیا ،تفریح سمیت دیگر ضروریات زندگی کا تقابلی جائزہ لینے کے بعد درجہ بند ی کی گئی جس کے مطابق پاکستان کا شہر کراچی دس سستے ترین شہروں میں ساتویں نمبر پر ہے اور مہنگے ترین شہروں کی اس فہرست میں201نمبر ہے۔

مہنگا ترین شہر کا اعزاز حاصل کرنے والے ہانگ کانگ میں ایک کافی کا کپ تقریباً840روپے(8ڈالر ) کا ملتا ہے جبکہ اسی کپ کافی کی قیمت لندن میں 461روپے اور ٹوکیو میں420روپےہے۔

سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ ہانگ کانگ میںغیر آراستہ دو بیڈ روم اپارٹمنٹ کا ماہانہ کرایہ سات لاکھ 12ہزار روپے سےزائد ہے جبکہ اس کے مقابلے میں لندن میں چار لاکھ 82ہزار روپےاور ٹوکیو میں چار لاکھ 20ہزار روپے ماہانہ کرایہ ہے۔

دنیا بھر میں پہلے پانچ مہنگے ترین مقامات میں سے ہانگ کانگ، انگولا کادارالحکومت لوانڈا، سوئٹزرلینڈ کا زیورخ ، سنگاپور اور ٹوکیو ہیں۔
تازہ ترین