• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں بارش ،ساحلی علاقوں میں بوندا باندی

Rain In Different Areas Of Punjab
لاہور ،سیالکوٹ ، پسرور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے سندھ کے ساحلی علاقوں میں بوندا باندی کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے2 روز کے دوران اسلام آباد ، فاٹا کشمیر بالائی پنجاب ، گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے بعض مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی ہے، سندھ اور مکران کی ساحلی پٹی پر بوندا باندی کا امکان بھی ہے ۔

مون سون کا موسم ملک کے مختلف علاقوں میں مختلف رنگوں میں موجود ہے،ملک کے بیشتر علاقوں میںدن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد سے زائد ہونے کے باعث حبس اور گرمی کا راج ہےلیکن آج شام اور رات کے وقت بارش اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

آئندہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آبادڈویژن، اسلام آباد اورکشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ودیگر مقامات پر تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بارشوں کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈ نگ کا خدشہ بھی موجود ہے۔
تازہ ترین