• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’انٹونیو‘ کےاقوام متحدہ کا نیا سیکرٹری جنرل بننے کا امکان

Next Un Secretary General Security Council Holds First Counting
پرتگال کے انٹونیو گوٹیرس کے اقوام متحدہ کا نیا سیکرٹری جنرل بننے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بان کی مون کے جانشین سے متعلق سلامتی کونسل میں کرائی جانے والے پہلی رائے شماری میں گوٹیرس کو اپنے 11دیگر حریفوں پر برتری حاصل تھی۔ دوسرے نمبر پر سلووینیاکے سابق صدر دانیلو ترک رہے۔

گوٹیرس مہاجرین سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔

رواں برس اکتوبر تک سلامتی کونسل کو اس عالمی ادارے کے نئے سربراہ کا انتخاب کرنا ہے۔ بان کی مون کے عہدے کی مدت دسمبر میں ختم ہو جائے گی۔
تازہ ترین