• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورزش کرنے والے طلبا ذہنی طور پر تیز ہوتے ہیں

Exercise Students Are Mentally Sharp
اسکول کے دنوں میں طلبا کی سخت جسمانی ورزشیں ان کی دماغی صلاحیتوں میں اضافے کا سبب بنتی ہیں۔

نوٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی کی طرف سے کی گئی تحقیق کے مطابق ایسے طلبا جو سخت جسمانی مشقیں کرتے ہیں ان کی کلاس روم میں کارکردگی دیگر طلبا سے کہیں درجے بہتر ہوتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بارہ سال کی عمر کے طلبا نے جسمانی ورزشوں کے بعد جو ٹیسٹ دیئے وہ نتائج ان طلبا سے بہتر تھے جنہوں نے کسی بھی قسم کی ورزش نہیں کی تھی۔

ورزش کرنے والے طلبا تھکن کا شکار ضرور ہوتے ہیں مگر یہ تھکن صرف45منٹ تک رہتی ہے۔
تازہ ترین