انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں موبائل مسجد متعارف کرائی گئی ہے جسے عوام کی جانب سے غیر معمولی پذیرائی ملی ہے۔
بڑی گاڑیوں میں بنائی گئی موبائل مساجد کو کسی بھی قریب واقع پارکنگ ایریا میںپارک کر کے نماز اداکی جا سکتی ہے۔
متعارف کرائی گئی مساجد میں وضو کو سہولت بھی دستیاب ہے جس کی وجہ سے نماز پڑھنے والے افراد کی جانب سے اس موبائل مسجد کو خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر موبائل مساجد کے حوالے سے ویڈیوز وائرل ہو گئی ہیں۔