• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Polygraph Test Spy That Can Identify Lie
پولی گراف ٹیسٹ کو عرف عام میں جھوٹ پکڑنے والا جاسوس کہا جاتا ہے۔ پولی گراف ٹیسٹ سبجیکٹ کے جسمانی ری ایکشن کو جانچنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس میں کئی جسمانی ٹیسٹ کیے جاتے ہیں، مثلاً سوالات کے جوابات دینے کے دوران ٹیسٹ دینے والے کا بلڈ پریشر ، نبض اور سانس کی رفتار اور جلد کا ردعمل کیا رہا؟

ٹیسٹ میں سوالات کے گمراہ کن جوابات جسمانی رسپانس بھی ظاہر کرتے ہیں ۔ ٹیسٹ لینے والا پولی گراف ٹیسٹ سے پہلے ابتدائی معلومات کے لیے انٹرویو کرتا ہے۔ اس معلومات کو بعد میں سوال نامہ تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

پھر ٹیسٹ لینے والا یہ بتاتا ہے کہ پولی گراف کس طرح کام کرتا ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ سب کچھ سچ سچ بتایا جائے، کیوں کہ یہ ٹیسٹ جھوٹ پکڑ لیتا ہے۔ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ ٹیسٹ کی حقیقت جاننے کے بعد ملزم زیادہ محتاط ہوجاتا ہے۔ جرم اور مجرم کا پتا چلانے کے لیے پولی گراف ٹیسٹ کئی ممالک میں استعمال کیا جاتا ہے۔
تازہ ترین