• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سولر امپلس کا تاریخی سفر،طیارہ قاہرہ سے ابوظہبی کیلئے روانہ

Historical Solar Impulse A Plane Departing From Cairo To Abu Dhabi
دنیا کے گرد چکر لگانے میں مصروف شمسی توانائی سے چلنے والا طیارہ سولر امپلس ٹو اپنے تاریخی سفر کے آخری مرحلے میں قاہرہ سے ابوظہبی روانہ ہو گیا، 48 گھنٹے میں اپنی منزل پر پہنچے گا ۔

سولرامپلس ٹو نے 9 مارچ 2015 ءکو ابوظہبی سے دنیا کے گرد سفرکا آغاز سے کیا تھا اور 5 سے 6 ماہ کے عرصے کے دوران اسے واپس پہنچنا تھا، لیکن راستے میں ناسازگار موسم اور فنی خرابیوں کے باعث طیارہ تاخیر کا شکار ہوا۔

مسقط اور اومان کے بعد طیارہ ایشیائی ممالک اور امریکا پہنچا، رواں سال اپریل میں موسم سرما کا وقفہ کرنے کے بعد طیارے نے جزیرے ہوائی سے اپنے سفر کا دوبارہ آغاز کیا ۔

طیارہ اب قاہرہ سے ریکارڈ ساز سفر کے آخری مرحلے میں واپس ابوظہبی پہنچے گا، طیارہ یہ سفر2 دن اور ڈھائی راتوں میں مکمل کرے گا ۔
تازہ ترین