• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Movie Dr Strange Trailer Release
رول سپر ہیرو کے گِرد گھومتی ایکشن سے بھرپور نئی ہالی وڈایڈونچر فینٹسی فلم’ 'ڈاکٹر اسٹرینج‘کاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

اسکاٹ ڈیریکسن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ہالی ووڈ کے نامور اداکاربینڈکٹ کمبر بیچ نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ریچل میکیڈم ، مائیکل اسٹال برگ، چیویٹل ایجیوفور،میڈز میکلسین اورٹیلڈا سوائنٹن شامل ہیں۔

کیون فیج کی پروڈیوس کردہ اس سنسنی خیز فلم کی کہانی اسٹیون اسٹرینج نامی ایک ایسے ماہر اور با صلاحیت نیورو سرجن پر مبنی ہے جس کا کیرئیر ایک خطرناک کار حادثے کے بعد تباہ و برباد ہو جاتاہے، تاہم وہ ہار نہیں مانتا اور حالات کامقابلہ کرتے ہوئے غیر معمولی طاقت حاصل کر کے برائی کے خاتمے کی جنگ پر نکل پڑتا ہے۔

مارول اسٹوڈیوز کی تیار کردہ ایکشن اور ایڈونچرسے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی فینٹسی فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوزاور موشن پکچرز کے تحت رواں سال4نومبر کو سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔
تازہ ترین