• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر:مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی کا عمل شروع

Azad Kashmir The Nominations For Seats
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی شروع ہوگئی ،نئے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کل رات 10بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے ۔پولنگ 29جولائی کو ہوگی ۔مخصوص نشستوں کےلئے چناؤ نو منتخب نمائندے کریں گے ۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کےلئے الیکشن کمیشن نے 8 مخصوص نشستوں کاانتخابی شیڈول جاری کردیا ہے ۔نئے انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی آج اور کل ر ات دس بجے تک جمع کرائے جائیں گے ۔

26 جولائی کوجانچ پڑتال ہوگی ۔اسی روز اعتراضات اور اپیلیں دائر کی جائیں گی ۔27جولائی کو سماعت ہوگی اورفیصلے سنائیں جائیں گے ۔28جولائی کو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں ۔29 جولائی کوپولنگ ہوگی۔

21جولائی کے الیکشن میں مسلم لیگ ن نے 31 سیٹیں حاصل کر کے واضع اکثریت حاصل کرلی ہے ۔پیپلز پارٹی نے 3،مسلم کانفرنس نے بھی 3،تحریک انصاف نے 2 ،جموں کشمیر پیپلز پارٹی ایک اور آزاد امیدوار نے ایک نشست حاصل کی ہے۔
تازہ ترین